اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تاریخی
جیت کے بعد ریاست میں وزیر اعلی کے انتخاب کے سلسلے میں جاری قیاس آرائیوں
کے درمیان پارٹی کے ریاستی صدر کیشو پرساد موریہ نے آج وزیر اعظم نریندر
مودی سے ملاقات کی۔
سمجھا جاتا ہے کہ مسٹر موریہ نے
مسٹر نریندرمودی سے مل کر ریاست میں بی جے
پی حکومت کے وزیر اعلی کے عہدے کے مضبوط دعویدار کے طور پر اپنے آپ کو پیش
کیا۔
مسٹر موریہ کی قیادت میں پارٹی نے اترپردیش میں بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ
مایاوتی کے دلت ووٹ بینک میں نقب لگا کر پارٹی کوجیت دلانے میں بڑا کردار
ادا کیا ہے۔